- الإعلانات -

جھنگ پولیس نے چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث گینگز کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد حسن رضا خان نے احمد پور سیال سرکل میں آئے روز چوری و ڈکیتیوں کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے جاوید اقبالSDPO احمد پور سیال سرکل کی زیر نگرانی انسپکٹر محمد یوسف SHO تھانہ احمد پور سیال، ثمر عباس SHO تھانہ گڑھ مہاراجہ و دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روز محنت کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2گینگز کے ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے میں مختلف ڈکیتیوں میں ملوث گڈو گینگ جو کہ 4 ملزمان جن میں طلعت الیاس عرف گڈو سرغنہ گینگ، حامد خان، فرہاد اسلم اور احمد حسن پر مشتمل تھا، جس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نا جائز اسلحہ جس میں 2 عدد30 بور پسٹل معہ 16گولیاں اور مال مسروقہ جس میں نقدی، یوروکرنسی اور طلائی زیورات کل مالیتی 2145000/- روپے برآمد کر لئے۔ اسی طرح تھانہ احمد پور سیال میں مختلف چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث عمران عرف شانو گینگ جو کہ 03 ملزمان جن میں عمران عرف شانو سرغنہ گینگ، محسن ولد طالب اور غلام شبیر عرف اختر پر مشتمل تھا جس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30 بور اور مال مسروقہ 2 عدد راس بھینس، 08 عدد ٹرانسفارمر، موٹر سائیکل، ڈیوائس اور نقدی کل مالیتی 1280000/- روپے برآمد کئے گئے۔ ہر دو گینگ ہائے کے قبضے سے مال مسروقہ تقریباً 35/- لاکھ روپے سے زائد کی برآمدگی کی گئی ہے۔