- الإعلانات -

ڈی پی اوگجرات توصیف حیدرکی زیر قیادت پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گینگ گرفتار کرلئے

گجرات(ڈسٹرک رپوٹرز) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن بی ڈویژن SIعدنان شہزاد اور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو گینگز ٹریس کرکے گرفتار کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ شاہین کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ -1محمد مزمل عرف بالی ولد محمد رزاق قوم مسلم شیخ -2محمد شہزاد عرف راجہ ولد محمد رزاق قوم مسلم شیخ -3ثمینہ نظام زوجہ نظام الدین قوم راجپوت سکنائے محلہ سعید پورہ راہوالی کینٹ گوجرانوالہ کو گرفتار کیا۔جن سے مال مسروقہ دو عدد کڑے طلائی وزنی 3تولہ، دو عدد کانٹے طلائی وزنی 1/2تولہ،نقدی مبلغ 3 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پسٹل 30بور،ایک عدد کٹر جس سے یہ لوگوں کے زیورات کاٹ کرچھینتے تھے برآمد ہوا۔ ملزمان 15 مقدمات میں ضلع ملتان،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں قبل ازیں چالان ہو چکے ہیں اور ملزمان نے 9مزیدواداتوں کے انکشاف کیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عدنان شہزاد اور اس کی ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی گینگ لیاقت علی ولد نبی احمد سکنہ رحمانہ پور ہ اور علی رضا ولد طارق محمود سکنہ محلہ سلطان پورہ گجرات کو گرفتا ر کیا جس سے 9عدد موٹرسائیکل اور 18ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔