- الإعلانات -

احساس پروگرام غربت کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگا خدیجہ عمر فاروقی

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے وفاقی حکومت کی جانب سے غریبوں کے لیے احساس پروگرام اور اس پروگرام کے تحت200ارب روپے رکھے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگا انہوںنے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت200ارب روپے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گے احساس کفالت پروگرام سے70لاکھ خواتین مستفید ہونگی اس پروگرام میں وظیفہ میں ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور یہ وظیفہ سہ ماہی بنیادوں کی بجائے اب ماہانہ بنیادوں پر مستحقین کو فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب و لاہور کی عہدیداروں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ اس پروگرام سے غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی تاریخ میںپہلی باراحساس پروگرام کے تحت غریبوں کے لیے200ارب روپے رکھے گئے ہیں۔جس سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور انہیں سہارا دے کر معاشرہ کا مفید شہری بنایا جائے گا۔