- الإعلانات -

ڈی پی او حسن اسد علوی نے 71 پولیس افسران واہلکاران کو ٹریولنگ الاونس, انوسٹی گیشن کاسٹ اور کیشن انعام کی صورت میں 19لاکھ روپے بذریعہ کراس چیک تقسیم کیے۔

ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس میں پولیس افسران و ملازمان میں ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں انوسٹی گیشن کاسٹ کی مد میں اور اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں انعام بذریعہ چیک تقسیم کیے۔اس موقع پرڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمدریاض، ڈی ایس پی سرکل صدر چوہدری شبریز گجر بھی موجود تھے۔ تقریب میں کل 71 افسران و جوانوں نے شرکت کی جن میں کل19 لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی۔ ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں مختلف اضلاع سے ضلع میانوالی میں ٹرانسفر ہوکر آنے والے 40 افسران و ملازمان میں کل 09 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مدمیں 25 تفتیشی افسران کو06 لاکھ روپے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے پر06 پولیس افسران و ملازمان میں 04لاکھ روپے کے انعام بذریعہ کراس چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی پی اومیانوالی کا کہنا تھا کہ تمام افسران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں فرائض کی بجا آوری کے دوران میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جہاں پر کوتاہی یا لاپرواہی کرنے پر ماتحت کی سرزنش کی جاتی ہے وہاں پر اچھی کارکردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔ انعام حاصل کرنے والے تمام پولیس افسران و ملازمان کو مبارک باد دیتا ہوں اور آئندہ بھی اچھی کارکردگی کی امید کرتا ہوں اور جو بھی آفیسر یا جوان اچھی کارکردگی دکھائے گا اس کو اسی طرح انعامات سے نوازا جائے گا۔