- الإعلانات -

ڈی پی او حسن اسد علوی نے عوام الناس کی فوری داد رسی کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل کو جلدمیرٹ کی بنیاد پر حل کرکے رپورٹ میرے دفتر بھجوائیں۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون، اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میرے لیے امیر غریب سب برابر ہیں اور بلاتفریق سب کو انصاف مہیا کریں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔