- الإعلانات -

کرونا وائرس پھیلنے کے بعد مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے چین کیساتھ معاونت گہری دوستی کی عکاس ہے

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے چین کیساتھ معاونت گہری دوستی کی عکاس ہے۔ہفتہ کوچینی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وانگ ژی نے کہا کہ جب چینی عوام مشکل وقت سے گزر رہے تھے تو پاکستان نے چین کیساتھ مدد کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا۔ وانگ ژی نے کہا کہ ووہان میں تقریبا ایک ہزار پاکستانی شہری موجود ہیں ، پاکستانی حکومت نے کہا ہے کہ انہیںجلدی نکالنے کا انکا کوئی ارادہ نہیں،جو چینی حکومت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔وانگ ژی نے کہا کہ چین پاکستانی بہن بھائیوں کی سیفٹی اور صحت کے تحفظ کا عمل جاری رکھیں گے اور انہیں ہر ضروری معاونت فراہم کرینگے