- الإعلانات -

وفاقی اور صوبائی حکومت خٹک بیلٹ کے علاقوں میں عوام الناس کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر خٹک بیلٹ کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ واٹر ویز کے کنسلٹنٹ محمد احتشام کی ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ اور ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن خان المعروف ببلی خان کو مختلف واٹر سپلائی سورسز کے حوالے سے بریفنگ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت خٹک بیلٹ کے علاقوں میں عوام الناس کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے علاقے کا مختلف زاویوں سے سروے مکمل کیاجاچکا ہے۔ جب کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف طریقہ ہائے سپلائی کی فزیبلٹی بھی مکمل کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ڈائر واٹر سپلائی کیلئے پانی کے سورسز کی دریافت کے علاوہ دریائے سندھ سے پانی گریرٹی خٹک بیلٹ میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خٹک بیلٹ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پراجیکٹ پر اربوں روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کرائے ہیں جن سے خٹک بیلٹ کے لوگوں کو بلا تعطل، دیر پا اور پائیدار طریقہ سے پانی سپلائی کیاجاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنسلٹنٹ اور متعلقہ ماہرین جو طریقہ کار بھی فائنل کریں وہ ہر صورت قابل عمل ہونا چاہئے تاکہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اس علاقہ کے عوام سے اس حوالہ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرکے ان سے سرخرو ہوسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کنسلٹنٹ اور ماہرین جو پیش رفت کرچکے ہیں اس سے ضلعی افسران کو آگاہ کریں۔