- الإعلانات -

تلہ گنگ شہر کے درو دیوار کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے

تلہ گنگ شہر کے درو دیوار کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا آغاز ٹریفک چوک تلہ گنگ ہوا ، ریلی کی قیادت رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نے کی جبکہ کرنل سلطان سرخرو ، ملک فدا حسین ،ملک آفتاب اعوان ، شائسہ اکرام اور دیگر مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریلی شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کرنے کے بعد ریلی ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھار کھے تھے جس پر کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ بہرام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر ناصرف روشناس کرایا ہے بلکہ اب مودی کی طرف سے کشمیر پر قبضہ سے بھارت پوری دنیا میں اکیلا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ لاکھ سے زائد عرصہ سے 80لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں بند کردیاگیا ہے مگر بین الاقوامی سطح پر اور اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوںپر مسلسل خاموش ہے۔