- الإعلانات -

چین میں حکومت نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پرپابندی عائد کردی ہے

بزنس انسائیڈرنے گلوبل ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین میں حکومت نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پرپابندی عائد کردی ہے۔ ہفتے کو چینی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے صورتحال پر اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ ملک میں اس وائرس کی وجہ سے مزید پینتالیس ہلاکتوں کے بعد اب تک تین سو چار افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ دوہزار مزید افراد بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14,380ہوچکی ہے۔