- الإعلانات -

چینی ڈاکٹروں کو قاتل کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کامیابیاں ملنے لگیں

نئی دہلی میں موجود چینی سفیر سن ویڈانگ نے بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ چینی حکومت اور عوام اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں اور اس صورتحال پر قابوپانے کیلئے ہر ممکن اقدا مات اٹھارہے ہیں۔ گزشتہ روز کی گئی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ہفتہ شام کو کرونا وائرس کی تصدیق کئے گئے دوسواٹھارہ مریضوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کرے گھروں کو بھیج دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی روک تھام ممکن ہے اور یہ قابل علاج مرض ہے۔انہوں نے کہا چینی نظام انہیں اس قابل بناتا ہے کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بڑے مسائل کا سامنا کرسکیں۔

سن ویڈانگ نے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ اس بیماری کیخلاف جاری یہ جنگ جیت لیں گے۔ ان کا ملک اب اس وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔سن ویڈانگ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اس وقت ہانگ کانگ، میکاو اور تائیوان سمیت چین بھر کے اکتیس صوبوں میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے۔ تاہم صدر شی جن پنگ کی ہدایات اور حکومتی مشینری کی بھرپور کاوشوں سے اس پرمکمل قابو پالیا جائے گا۔