- الإعلانات -

تحریک انصا ف ضلع گجرات کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم سرور جوڑا ممبر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی صدارت میں مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف ضلع گجرات کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم سرور جوڑا ممبر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی صدارت میں مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں ضلع کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل میاں مبین الیاس نے سابقہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی جس کی ہاو¿س نے توثیق کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعدضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تین تحصیلوں گجرات،کھاریاں لالہ موسیٰ ، سرائے عالمگیر میں انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ گجرات میں ضلعی دفتر پی ٹی آئی جی ٹی روڈ سے جی ٹی ایس چوک تک انسانی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ کھاریاں کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنان، عہدیداران لالہ موسیٰ میں اور سرائے عالمگیر میں انسانی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں تاجروں، صنعتکاروں، وکلائ، صحافی بھی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر میں شامل ہوں گے۔ عوام الناس کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ 11 بجے جی ٹی ایس چوک پہنچیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر میں شامل ہوں۔ اجلاس میں ضلع گجرات میں 5 جائنٹ سیکرٹریوں کے تقرر کا فیصلہ بھی کیا گیا اور وارڈ نمبر 2 کینٹ کھاریا ں کے جائنٹ سیکرٹری کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بہت جلد کیا جائے گا۔اجلا س میں سینئر نائب صدر ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری آصف حسین سلیمی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عدنان ریاض ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زبیر احمد ٹانڈہ، حماد علی ہاشمی اور چوہدری زاہد اکرم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور 5فروری کو گجرات ، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر بنانے کیلئے لائحہ عمل بھی اختیار کیا گیا۔