- الإعلانات -

گجرات پولیس نے بیرون ملک روپوش مجرمان شتہاریوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں ہیں

گجرات پولیس نے بیرون ملک روپوش مجرمان شتہاریوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں ہیں
سرائے عالمگیر اور صدرکھاریاں پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی الگ الگ مقدمات میں مطلوب بیرون ملک فرار 2اشتہاری انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او تو صیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک فرار خطر ناک 2مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عرصہ 7سال قبل بیرون ملک مسقط فرار ہونے والاخطرناک مجرم اشتہاری ثاقب ولد غضنفر علی کولاہور ائیر پور ٹ سے گرفتار کیا۔مجرم اشتہاری نے2013میں اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتارا تھاجو گجرات پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مجرم فیاض احمد جوکہ بیرون ملک مسقط فرار ہوگیاتھا کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 12سال سے بیرون ملک دوبئی فرار ہونے والے مجرم اشتہاری محمد فاروق ولد فضل حسین کو لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزم نے سال 2008میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پرمجرمان اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کروائے گئے۔جس پر مجرمان اشتہاریوں کولاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا۔مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔