- الإعلانات -

پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک اظہار احمداعوان نے کہا ہے کہ میں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں اور آپ کی عزت میں اضافہ کرے

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک اظہار احمداعوان نے کہا ہے کہ میں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں اور آپ کی عزت میں اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو صلاحتیں اور شعور دیا ہے وہ چاہے تو مثبت طریقے سے یا پھر منفی طریقے سے انہیں استعمال کرے محمود اختر مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت ہے ان سے بہت پرانا تعلق ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت سی خوبیوں سے نوازا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ محمود اختر اپنے تجربات اپنے دوسرے ساتھیوں میں بھی شیئر کریں بہترین صحافی وہ کہلاتا ہے جو قلم کی حرمت کو قا ئم رکھے پرانے صحافیوں نے ہمیشہ حق گوہی کو وطیرہ بنا کے رکھا خطرات کا جرات مندی سے مقابلہ کیا آج بھی ان صلاحیتیوں والے صحافی موجود ہیں گجرات پریس کلب نے ایف بی آر کے معاملات میں بڑا اچھا کردار ادا کیا ہے پریس کلب کا کردار ہمیشہ مثبت رہا لوکل اخبارا ت نے ہمارے مسائل کو ہمیشہ بھرپور کوریج دی نیشنل اخبارات نے بھی مثالی کردار ادا کیا آپ کی ہی وجہ سے ہمارے مسائل حل ہو ئے مستقبل میں آپ سے تعلق مزید مضبوط ہو گا آپ ہمیں ہمیشہ اپنے شانہ بشانہ پائیں گے اور جہاں ہمیں آپکی ضرورت ہوگی امید ہے آپ بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے سابق چیئرمین غیاث الدین پال نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ مسائل کو اجاگر کرے اور انکے حل کے لیے ہمہ تن کوشاں رہیں گے سابق چیئرمین ملک صفدر حسین نے کہا کہ میں بھی اس فیلڈ کا حصہ رہا ہوں محمود اختر ایک ورکنگ جرنلسٹ ہیں زرد صحافت تو ان میں بالکل نہیں جو عزت محمود کو ملی ہے کسی کے بھی نصیب میں اتنی نہیں آئی وائس چیئرمین داﺅد جہانگیر راٹھور ،مرزا زاہد محمود،علی بشارت راٹھور،محمد پرویز،چوہدری ناصر محمود نے بھی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گجرات پریس کلب کے سابق صدر عبدالستار مرزا نے کہا کہ ملک اظہار کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہے انہوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے ایف بی آر کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات کو طے کر کے ملک اظہار احمد نے ثابت کیا ہے کہ پیفما انکی قیادت میں متحد ہے پر امن ماحول میں فین انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کو حل کروایا ہے کیئر اینڈ ہوپ معذور بچوں کے لیے ادارہ بھی چلا رہے ہیں ملک اظہار احمد معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا اثاثہ ہیں ان جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ان جیسے لوگ آگے آئیں مجھے جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو میں ان سے مشاور ت کرتا ہوں صدر گجرات پریس کلب محمود اختر نے پیفما وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پریس کلب میں آ کر ہماری عزت میں اضافہ کیا ہے امید ہے کہ آپ اسی طرح ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ ملک اظہار احمد فین انڈسٹری کی بھی خدمت کر رہے ہیں گجرات کے لوگوں کے لیے ملک اظہار احمد کسی مسیحا سے کم نہیں پریس کلب کے تمام ممبران مثبت ذہن رکھنے والے ہیں پریس کلب نے ہمیشہ پیفما کا ساتھ دیا ہے ملک اظہار احمد نے بڑی محنت سے فین انڈسٹری کو مسائل سے نکالا ہے انشاءاللہ پیفما کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔