- الإعلانات -

کینسر کے عالمی دن کے موقع پر گجرات پولیس اور سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام پولیس لائنزمیں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے کینسر اور تھیلیسمیاسے متاثرہ مریضوں کے لئے خون کے عطیات دئیے

گجرات(عامر بیگ مرزا سے) کینسر کے عالمی دن کے موقع پر گجرات پولیس اور سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام پولیس لائنزمیں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے کینسر اور تھیلیسمیاسے متاثرہ مریضوں کے لئے خون کے عطیات دئیے
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں کینسر کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ گجرات پولیس کے جوانوں نے کینسر اور تھیلیسما سے متاثرہ مریضوں کے لئے بڑی مقدار میں خون کے عطیات دئیے۔سیمینار میں معروف کامیڈین اداکار خالد عباس ڈار سمیت،پولیس افسران، ڈاکٹر کمیونٹی، صحافی برادری، تاجر برادری، اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنے خون کے نذرانے پیش کر رہی ہے اسی طرح آج کینسر اور تھیلیسیما سے متاثرہ مریضوں کے لئے بھی خون کے عطیات دیتے ہوئے پولیس کے جوانوں کاجذبہ قابل دیدنی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اس مرض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کینسر جیسے موزی مرض کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔پنجاب پولیس کے جوان جس طرح ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنے خون اور جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اسی طرح آج گجرات پولیس کینسر کے خلاف جنگ میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔کینسر سے متاثرہ مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر خون کی ضرورت پیش آتی ہے اس لئے گجرات پولیس کے جوانوں نے آج بڑی مقدار میں خون کے عطیات دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس ارض پاک اور اس میں بسنے والے لوگوں کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس اپنی جانوں اور خون کے نذرانے دیتی رہی ہے اور آئندہ بھی دینے کے لئے پر عزم ہے۔