- الإعلانات -

جسٹس لا ہور ہا ئی کورٹ چوہدری مشتاق احمد کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ

جسٹس لا ہور ہا ئی کورٹ چوہدری مشتاق احمد کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی، سینئر سول جج شفقت سعید اور ایڈیشنل رجسٹرار لا ہور ہا ئی کورٹ میاں محمد سعید بھی اس موقع پر ان کے ہمرا ہ تھے۔جیل آمد پر جیل پو لیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس چوہدری مشتاق احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل منصور اکبر سمراء، ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ عمران نوید اشرف، ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ طارق محمو د اور دیگر جیل افسران بھی اس موقع پر مو جود تھے۔اندورن جیل معائنہ کے موقع پر جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جیل کچن میں اسیران کیلئے تیارہ کر دہ کھانا چیک کیا اور کھا نے کے معیار کو سراہا۔انہوں نے جیل ہسپتال میں خواتین وارڈ اور جو وینائل وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔جیل ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کر دہ علا ج معالجہ کی سہو لیات کے جائز ہ لیا اور وارڈز میں خواتین اور نو عمر وقیدیوں کو فراہم کر دہ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جو وینائل وارڈز میں مقید بچوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہیں مستقبل میں جرائم سے دوررہنے کی تلقین کی۔سپرٹینڈنٹ سنٹر جیل منصور اکبر سمراء نے انہیں جیل میں قیدیوں کی تعداد، قیدیوں کی اصلاح کے لئے بر ؤئے کار لا ئے جا نیوالے اقدامات اور سیفٹی و سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔جسٹس مشتاق احمد کے سنٹرل جیل دورہ کے موقع پر اندرون و بیرون جیل سیکورٹی کے غیر معمو لی انتظامات کئے گئے تھے۔