- الإعلانات -

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دیگر امور میں ہر ممکن حد تک سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ملک میں امن و امان کا قیام اور داخلی امور کی پاسداری ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیٰالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں پیر کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے مو¿قف سے اتفاق کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں حکومتی اور عوامی سطح پر رابطے کافی زیادہ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ہاں عربی زبان زیادہ لوگ سمجھ سکتے تو شاید عوامی روابط اس سے بھی کہیں زیادہ بڑھ کر ہوتے۔ اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کی بہتری کےلئے کام جاری رکھیں گے۔ سفیر حماد عبید الزابی نے آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق پالیسی بنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کافی زیادہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر قیدیوںکو فائدہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ ہم تمام امور میں وزارت داخلہ کی جانب سے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ وزیر داخلہ نے مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور دیگر امور میں ہر ممکن حد تک سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ملک میں امن و امان کا قیام اور داخلی امور کی پاسداری ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملاقات کا اختتام اس عزم پر ہوا کہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر ہر ممکن کام کریں گے