- الإعلانات -

نومنتخب ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میانوالی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی کے تمام پی ٹی آئی ورکز کی محبتوں کا شکر گزار ہوں

نومنتخب ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میانوالی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی کے تمام پی ٹی آئی ورکز کی محبتوں کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لاؤنگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ضلع میانوالی کے پارلیمنٹیرین اور عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترونگا۔ اور ضلعی سطح پر پی ٹی آئی تنظٰم کو موثر اور فعال بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق فرائض سرانجام دونگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور اس ضلع کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر اطلاعات میں آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سماجی رہنما تحریک انصاف نجیب اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد نے انہیں تحریک انصاف ضلع میانوالی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ضلعی دفتر اطلاعات وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق وسیع تر عوامی مفاد کیلئے شروع کئے گئے ترقیاتی پراجیکٹ اور حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لارہا ہے۔شاہد حمید خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام اداروں سے کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں گے۔