- الإعلانات -

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں، ضم شدہ جنوبی وزیرستان میں پولیس نے اب تک 19مقدمات درج کئے ہیں، اسلحہ و منشیات کیخلاف بھی بڑی کاروائیاں کی گئی ہیں، جس کیلئے پولیس شاباش کی مستحق ہے، پولیسنگ کے نظام میں بہتری اور ویلفیئر کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں، خیبر پختونخوا حکومت سے مل کر وسائل پیدا کئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ اور پولیس لائن کو بھی جدید خطوط و طرز پر تعمیر کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود، ڈی پی او ٹانک و جنوبی وزیرستان، ایس پی ایف آر پی سردار توحید خان گنڈہ پور، ایس پی سی ٹی ڈی شبیر خان مروت اور ایس پی انوسٹی گیشن امان اللہ خان بھی موجود تھے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی کوششوں اور قربانیوں سے قبائلی اضلاع اور پورے صوبے میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ بڑی قربانیوں کے بعد جیتی ہے۔ دہشتگرد جہنم واصل ہورہے ہیں