- الإعلانات -

ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے مجاہد آبادجوتل پائین پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ڈی سی گلگت کے ہمراہ اے سی دنیور،ڈی ایچ او گلگت، ایکسئن بی اینڈ آر، ڈی ڈی ایجو کیشن، ایکسیئن پی ایچ ای، ایس ڈی او پاور ڈویژن اور تمام محکموں کے آفیسران نے موجود تھے

گلگت۔نوید احمد ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے مجاہد آبادجوتل پائین پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ڈی سی گلگت کے ہمراہ اے سی دنیور،ڈی ایچ او گلگت، ایکسئن بی اینڈ آر، ڈی ڈی ایجو کیشن، ایکسیئن پی ایچ ای، ایس ڈی او پاور ڈویژن اور تمام محکموں کے آفیسران نے موجود تھے۔ ڈی سی گلگت کے کھلی کچہری کے دوران عمائدین جوتل نے درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی سی گلگت کو آگاہ کیا۔ جوتل کے عوام نے ڈی سی گلگت سے مسائل کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔ڈی سی گلگت نے جوتل کے درپیش مسائل کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں زیادہ ترتعلیم، صحت،بجلی،پانی، آٹا،واٹر چینل، زمینوں کے انتقالات، حفاظتی بند اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس حوالے ڈی سی گلگت نے ڈی ڈی ایجو کشن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوتل کے مڈل سکول کو ہائی سکول بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔صحت کے حوالے سے انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت دی کہ مقامی ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی گلگت نے بجلی کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلع گلگت کی بجلی نگر ضلع کو نہیں دی۔ عوام کے دیرینہ مسئلہ پانی کے سپلائی پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کے حوالے سے جوتل کو ایک نئی سیکم دی جائے گی۔ اور حفاظتی بند کے ھوالے سے ڈی سی گلگت نے اے سی ڈنیور اور اے ڈی DDMA گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوتل کے عوام کے ساتھ جائزہ لے کر حفاظتی بند کی تعمیر کرکے رپورٹ پیش کر یں و اٹر چینل کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا اور مارچ تک آبپاشی کے لیے واٹر چینل کو ہر صورت میں بحال کریں گے۔ انتقالات کے حوالے سے ڈی سی گلگت نے اے سی دنیور کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوتل کے عوام الناس کے زمینوں کے انتقالات منسوخ ہوئے ہیں ان کی تفصیلی لسٹ تیار کر کے رپورٹ پیش کریں ۔ ڈی سی گلگت نے آٹے کے کوٹے کے حوالے سے کہا ہے کہ جلد از جلد آٹے کو کوٹے کو بڑھا جائے گا۔ ڈی سی گلگت نے جوتل کو ولیج ماڈل بنانے کے حوالے سے اے سی دنیور کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے جوتل کو ولیج ماڈل بنانے کے لیے ہر قسم کی اقدامات اٹھائیں جائیں اور رپورٹ پیش کر یں۔اور علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر علاقہ مکینوں نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کیا۔