- الإعلانات -

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سیکنڈری پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال کو پنجاب بھر کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں مسلسل تیسری مرتبہ پہلے نمبر پر قرار دے دیا

نارووال(ظفراقبال پاشا )سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سیکنڈری پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال کو پنجاب بھر کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں مسلسل تیسری مرتبہ پہلے نمبر پر قرار دے دیا،ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان اور سی ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی ایم ایس ڈاکٹر لطیف افضل اور ان کی انتظامی ٹیم کو مبارکباد -تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتالز میں مریضوں کے علاج معالجے اور ان کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کے لیے ماہانہ کارکردگی کو مانیٹر کیا جاتاھے جس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کو بہترین کارکردگی کے پیش نظر مسلسل تیسری مرتبہ پہلے درجے پر قرار دیا گیا -واضح رھے کہ گزشتہ ماہ بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجاب بھر میں سرفہرست رھا -ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل نے اس حوالے سے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مسلسل تین دفعہ سرفہرست رہنا ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ھے اور اس کا تمام تر سہرا ڈپٹی کمشنر شاہدزمان اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کے سر جاتا ھے جنہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شب وروز اپنی تمام تر کوششیں کیں اوران کی محنت اور نیک نیتی کے ساتھ کیے جانے والے اقدامات کی بدولت ہمیں یہ اعزاز حاصل ھوا اور اس حوالے سے ان کی نوجوان ڈاکٹر ز ٹیم ودیگر تمام عملے کی مشترکہ کارکردگی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا-ایم ایس ڈاکٹر لطیف افضل نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی سر براھی اور سی ای او ہیلتھ کی قیادت میں کامیابی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا اور مزید کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھی جائے گی