- الإعلانات -

ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں کی غفلت سے جہاں بحق شخص کے لواحقین کا شاہرہ ریشم پر نعش رکھ کر احتجاج اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ باذی مطالبات پورے نہ ھونے تک شاہرہ ریشم بلاک رکھنے کا اعلان

ایبٹ اباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس کے کارڈیالوجی وارڈ میں داخل لال خان ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جان کی باذی ہار گیا مشتعل مظاہریں نے نعش شاہرہ ریشم پر رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہریں کا کہنا تھا کہ اس وقت تک روڈ نہیں کھولیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ھوتے ان کا کہنا تھ کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے دل کا مریض موت کے منہ میں چلا گیا کارڈیالوجی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا کئی بار سٹاف کو بلا کر کہا گیا کہ مریض کی حالت غیر ھو رئی ہے مگر کسی نے ہماری بات نہیں سنی ، لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرحوم لال کے بیٹے کی آج شادی تھی ، شادی والا گھر ماتم والے گھر میں تبدیل ھو گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت ہمیں انصاف دلوایں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے