- الإعلانات -

سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تاش کے مقابلے شروع ہوگئے مردوں کی ٹیموں کے علاوہ خواتین کی 20 ٹیمیں بھی شریک ہیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دس لاکھ ریال انعام دیا جاے گا.

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں تاش مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں خواتین کی 20 ٹیموں سمیت 18 ہزار افراد شریک ہو رہے ہیں تاش مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ریال انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تاش مسابقہ 22 فروری تک جاری رہے گا جس میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔‘اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’مقابلوں کے لیے 4 مختلف ہال ہیں جن میں دو ہزار افراد بیک وقت کھیل سکیں گے۔تاش مقابلوں کے لیے 512 ٹیبل ہیں۔ مختلف ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر8191 مقابلے ہوں گے۔مقابلے میں اول
پوزیشن پانے والے کو 10 لاکھ ریال، دوسری پوزیشن پانے والے کو 5 لاکھ ریال، تیسرے پوزیشن والے 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن پانے والے کو دو لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔