- الإعلانات -

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس چار روزہ دورہ پر (کل) اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس چار روزہ دورہ پر (کل) اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ افغان مہاجرین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دورہ کے دوران وہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران پاکستانی قیادت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تنازعہ کشمیر کے تمام پہلوئوں سے آگاہ کرے گی۔ سیکرٹری جنرل اراکین پارلیمنٹ، میڈیا اور نوجوانوں سے بھی ملاقاتیں کریںگے۔ وہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں اور امن کے موضوع پر خصوصی بات چیت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہور اور گوردوارہ اور کرتارپور صاحب کا بھی دورہ کریں گے