- الإعلانات -

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

میڈیارپورٹس کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے انتونیوگوتریس کااستقبال کیا۔

انتونیو گوتریس آج صدرمملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، پاکستانی قیادت انتونیوگوتریس کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ انتونیوگوتریس افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ یو این سیکرٹری جنرل گوردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے۔