- الإعلانات -

اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد کی ہدائت پر سی او محمد اقبال کا گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ متعدد دوکانیں سیل کردیں۔ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے

خانقاہ ڈوگراں میں عرصہ دراز سے گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کا کام جگہ جگہ جاری تھا جس پر تحصیل انتظامیہ نے ایکشن لیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد میڈم قراہ العین ظفر کی ہدائت پر سی او خانقاہ ڈوگراں محمد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہر میں کام کرنے والی 9 دوکانیں سیل کر دی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوبارہ کام کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کر کے انھیں جیل بھی بھیجا جائے گا۔ شہریوں نے ٹاون کمیٹی کی طرف سے کی جانے والی کاروائی کو سراہا ہے۔