- الإعلانات -

شہیدانوالی میں محسن برکس پر بھٹہ خشت پر کام کرنے والے دو مزدور حقیقی بھائی بھٹہ جشت کے اندر کام کرتے ہوئے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو نے لاشیں ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں

منڈی بہاوالدین کے نواحی گاوں شہیدانوالی میں محسن برکس کے بھٹہ خشت پر اینٹوں کی پکائی کا عمل جاری تھا، کہ اس دوران دو مزدور 28 سالہ اسماعیل 30 سالہ حبیب کوئلہ کی راکھ صاف کرنے کیلئے بھٹہ کے اندر چلے گئے جب کچھ دیر تک واپس نہ آئے تو اسکی اطلاع ریسکیو کو دی گئی ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور بے ہوشی کی حالت میں دو حقیقی بھائی مزدوروں کو بھٹہ خشت سے باہر نکال لیا لیکن وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئےمرنے والوں کا تعلق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے ہے ریسکیو نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں