- الإعلانات -

ضلع بھر میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا. مل جل کر پاکستان سے پولیو کو ختم کرنے میں سب اپنا کردار ادا کریں گے. ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض، ایم پی اے سلیم بی بی بھروانہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال چنیوٹ میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع چنیوٹ میں 3روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کا کہنا تھا کہ حسب معمول پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، پولیو ٹیموں کے ذریعے ضلع کے کونے کونے میں بچوں کو تلاش کر کے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ننھے پھول جیسے بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کسی بھی جانب سے کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمارے ضلع چنیوٹ میں ابھی تک پولیو کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ، ہمارا ضلع پولیو سے مکمل پاک ہے مگر ہم نے آرام سے نہیں بیٹھنا اور اس کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا مشن ہے جس کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے لہٰذا ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اس موقع پر بتایا کہ پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 248286بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس مہم میں 552ٹی میں حصہ لیں گی اور 44یو سی ایم اوز کی زیر نگرانی مہم جاری رہے گی، ایم پی اے سلیم بی بی کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا احساس ذمہ داری وطن عزیز سے پولیو جیسی موذی اور جان لیوا بیماری کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، بعد ازاں محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایم پی اے سلیم بی بی اورڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کی. واک ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ریسکیو 1122سٹیشن پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔