- الإعلانات -

پاکستان کے ساتھ عالمی تعاون بہت کم، وقت آگیا ہے

افغان مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیریس نے کہا پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون بہت کم ہے۔افغان مہاجرین کیلئے عالمی امداد بہت ضروری ہے۔وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔قرآن کہتا ہے جو تم سے پناہ کا طالب ہواسے پناہ دے دیا کرو۔قرآن پاک میں پناہ کے حوالے سے بہت واضح بات کی گئی ہے۔ قرآن پاک نے مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے مذہب کی بات نہیں کی۔ پناہ سے پہلے برابری کی بات کی گئی ہے۔

انتونیو گوتیریس نے اپنے خطاب کا آغازالسلام علیکم سے جبکہ اختتام شکریہ کے ساتھ کیا۔