- الإعلانات -

ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرہ کی تشکیل وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب ہے جسے ہر صورت شرمندہ تعبیرکیا جائے گا

نارووال( ظفراقبال پاشا) ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرہ کی تشکیل وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب ہے جسے ہر صورت شرمندہ تعبیرکیا جائے گا ،کلین اینڈ گرین مہم اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،پو لیو سے پا ک پا کستان حکومت کی ترجیحات میں شا مل ہے ،بچو ں کے بہتر مستقبل کی خا طر انہیں ہر صورت پو لیو ویکسین کے قطرے پلا نا ہو ں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں شجر کا ری مہم کا آغاز اور بچو ں کو پو لیو ویکسین کے قطرے پلا تے ہو ئے کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال عمر افتخار شیر ازی ،ایم ایس ڈا کٹر لطیف افضل ،اے ایم ایس ڈا کٹر محمد سرفراز ، ممتاز سما جی شخصیت حافظ ذوالفقار احمد مہیس ، ڈپٹی ڈی او ڈا کٹر محمد خا لد محمو د ، سی او میو نسپل محمد یو سف فو کل پر سن ڈا کٹر قیصر شہزاد ،ڈا کٹر محمد عثما ن بٹ ،ڈا کٹر محمد نو ید ، انچارج شعبہ ڈا ئیلاسز طارق شاہین و دیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کلین اینڈ گرین مہم کو کا میا ب بنا نے کے لیے اپنے تما م وسا ئل بر وئے کا ری لا رہی ہے جس کے تحت ضلع بھر میں اہداف کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں ، ہسپتالوں ، سکولوں ، کالجوں سمیت تینوں تحیصلوں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، تجاوزات کا خاتمہ ، پودے لگانے سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس مو قع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم پولیو کا ﺅ نٹر ، شہر میں نار ووال ٹریولز سروس ،ٹیو ٹا اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن و دیگر مقا ما ت کا بھی جا ئزہ لیا اور موقع پر مو جود ویکسی نیٹر سے پو لیو مہم کے با رے پو چھ گیچھ کی اور مو قع پر مو جود پا نچ سا ل سے کم عمر کے بچو ں کو پو لیو ویکسین کے قطرے بھی پلا ئے