- الإعلانات -

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی کا عالمی کانفرنس سے خطاب

 اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے کہا ہے کہ 40 سال سے پاکستان اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستان اور ایران نے انتہائی مشکل حالات میں لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، میزبان ملکوں کی حکومتوں اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان میں 40 سال سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سمیت اہم ملکی اور عالمی شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ40 سال سے پاکستان اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔ پاکستان اور ایران نے انتہائی مشکل حالات میں لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی اور عالمی سطح پر رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے 90 فیصد کے مساوی ان ممالک میں مقیم ہیں۔ پاکستان اور ایران پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور مالیات کے شعبہ تک رسائی کے علاوہ دیگر سہولیات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ملکوں کی حکومتوں اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاجرین کی وطن واپسی کا پائیدار حل تلا ش کرنا ہے اور اس حوالہ سے تمام شراکتداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ پناہ گزینوں کی با عزت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغان مہاجرین کیلئے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کی اجازت کا خیر مقدم کرتے ہیں