- الإعلانات -

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا سے سمندری سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی گِل اور چودھری عارف محمود گِل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

گجرات (عامربیگ مرزا سے) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا سے سمندری سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی گِل اور چودھری عارف محمود گِل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے آئندہ بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل آباد میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں اور تمام کارکنوں اور ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے جس طرح عوام کی خدمت کی اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا وہ اپنی مثال آپ اور پنجاب کی بلدیاتی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے گئے۔ دونوں سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں میں چودھری خالد محمود گِل، حمزہ خالد گِل، شیخ اظہر اقبال اور حاجی عبدالقادر بھی شامل تھے۔