- الإعلانات -

تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس موبائل بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس موبائل بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان،ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود،ایس پی انوسٹی گیشن امان اللہ خان،ایس پی ایف آر پی توحید خان گنڈہ پور،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین،ڈی ایس پی ایلیٹ،سٹی، ہیڈکواٹر سمت پاک آرمی ،دیگر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان ، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔جنازے کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ شہید پولیس کانسٹیبل محمد ریاض کے لواحقین سے بھی ملے اور تعزیت کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ بعدازاں شہید اہلکار کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا جہاں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کردی گئی۔