- الإعلانات -

برکینا فاسو میں چرچ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برکینا فاسو کے علاقہ پانسی میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بھیانک جرم اور اس سے قبل اسی طرح کے دیگر جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ برکینا فاسو کے علاقے پانسی مین چرچ پر ہونے والے حملے میں پادری سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایسوسی ایٹ ترجمان ایری کینیکو نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بھیانک جرم اور اس طرح کے دیگر جرائم کے مرتک افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پرتشدد کارروائیوں کے خلاف جنگ اور پائیدار امن و ترقی کے حصول کے لیے برکینا فاسو کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا