- الإعلانات -

چھو ٹا کنبہ خوشحال گھرانہ“کی افادیت و اہمیت سے لوگوں کو آگہی فراہم کر نے کی ضرورت ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل سید نوید عالم نے کہا ہے کہ شہری علا قوں کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علا قوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے افراد اور وسائل کے درمیان بگڑ تے توازن پر قابو پا نے کیلئے ”چھو ٹا کنبہ خوشحال گھرانہ“کی افادیت و اہمیت سے لوگوں کو آگہی فراہم کر نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اے ڈی سی جی آفس میں ڈسٹرکٹ کوا رڈ ی نیشن کمیٹی برائے بہبو دآبادی کے ما ہا نہ اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبو دآبادی کے افسران اور سٹاف عوامی نمائندگان علما ئے کرام اورکمیو نٹی کے با اثر افراد کے اشتراک سے چھو ٹا کنبہ خو شحال گھرانہ کی آگہی مہم کو مزید موئثر اور فعال بنائیں تا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل سید نو ید عالم نے محکمہ بہبو دآبادی کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری سروے مہم کے حوالہ سے بھی کا م کو جلد مکمل کریں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفئر آفیسر فصیح الرحمن نے ضلع کے بہبود ی مراکز، فیملی ہیلتھ مو بائل یونٹس، سوشل مو بلا ئزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مشاورتی آگہی مہم کے حوالہ سے کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ فلا حی مراکز پر عوام کو تو لیدی، صحت، زچہ بچہ کی دیکھ بھا ل کی سہو لت کے علا وہ مفت کنٹرا سیپٹؤ اور ادویات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جارہی ہے اور چھوٹا کنبہ کی افادیت کی آگہی کیلئے گراس روٹ لیو ل پر مہم جاری ہے۔فصیح الرحمن نے بتا یا کہ پو لیو مہم، ڈینگی مہم میں محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مکمل کو ارڈی نیشن کے ساتھ کا م کر رہے ہیں اس موقع پر بہبود آبادی ڈیپارٹمنٹ کے درپیش مسائل پر بھی غور وخوص کیا گیا اور انہیں حل کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا ئیں گے۔