- الإعلانات -

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اجلاس، ڈیوس کپ ٹائی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیوس کپ ٹائی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرسلیم سیف اللہ نے اجلاس کو بتایا کہ ڈیوس کپ ٹائی میںسلووینیا کے 7 کھلاڑی شرکت کریں گے۔تمام کھلاڑی ایک ہفتے کے لیے پاکستان میں قیام کریں گے، سکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔ پی ٹی ایف کے صدر نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمیں اپنی مشترکہ کوششوں کے باعث ڈیوس کپ ٹائی کو ایک میگاایونٹ بنانا ہے،کھلاڑیوں نے ہمیشہ زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت کی طرف سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا