- الإعلانات -

کراچی: ڈاکو ڈیفنس کی رہائشی فیملی سے زیورات، موبائل فون اور نقدی لے اڑے

کراچی: (روزنیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کی رہائشی فیملی گھر کے دروازے پر لٹ گئی، دو ملزمان 20 سیکنڈ میں واردات مکمل کر کے فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے کار سوار فیملی سے دن دیہاڑے لوٹ مار کی۔ دونوں ملزمان کار کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے اور خاتون سے زیور، موبائل فون اور پیسے لوٹ لئے۔

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر پر دو مرتبہ پہلے بھی واردات ہو چکی ہے، پولیس نے تعاون کرنے کی بجائے مقدمہ درج کرنے سے ہی انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے اور عوام کے بار بار مطالبے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں اکثر ناکام رہتی ہے جس کے سبب جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور وہ کھلم کھلا وارداتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔