- الإعلانات -

وزیر اعلی پنجاب نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور:(نیوزڈسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 آگ پر قابو پانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے۔ انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے حکام موقع پر پہنچیں، وزیراعلی نے کہاکہ چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔