- الإعلانات -

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی وفات پاگئے

تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ، معروف عالم دین اور شعلہ بیان مقرر خادم حسین رضوی وفات پاگئے۔

تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت عرصے سےخراب تھی۔
ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔

انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔