- الإعلانات -

حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی، حکومت اور ن لیگ میں معاملات کیسے طے پائے؟تہلکہ خیز انکشافات

حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پندرہ دنوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو باہر جانے کی اجازت خصوصی درخواست پر صرف پندرہ دنوں کے لیے دی گئی ہے. لیگی رہنماء کی جانب سے وفاقی حکومت کو درخواست دی گئی تھی کہ انہیں ون ٹائم باہر جانے کی اجازت دی جائے اور انکا نام ECLسے نکالاجائے۔

درخواست کا کہا گیا کہ انکی بہن اور بہنوئی جو امریکہ میں مقیم ہے انکی حالت کورونا وائرس کا شکار ہو کر بگڑ چکی ہے وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے بعض ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے مُقتدر حلقوں سے بھی ایک مرتبہ باہر جانے کی درخواست دی تھی، حکومت نے بھی اب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ شاہد خاقاعن عباسی امریکہ جانے سے قبل لند ن میں قیام کریں۔