- الإعلانات -

بھارت جانیوالے تین ہندو خاندان پاکستان واپسی پر کیوں مجبور ہوئے؟

اندرون سندھ سے بھارت منتقل ہونے والے تین ہندو خاندان وطن واپس آگئے۔

وطن واپس آنے والے خاندانوں نے بتایا کہ 2 سال پہلے بھارت منتقل ہوگئے تھے لیکن بھارت کے مقامی افراد دہشتگرد ہونے کے طعنے دیتے تھے اور ہماری سخت نگرانی کی جاتی تھی جس کی وجہ سے واپس آگئے۔

وطن واپس آنے پر سانگھڑکی ضلعی انتطامیہ کی جانب سے تینوں خاندانوں کا استقبال کیا گیا۔