- الإعلانات -

31 دسمبر آکر گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 31 دسمبر آئے گی گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، دسمبر آئے گی گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں، اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں سورہی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔