- الإعلانات -

وزیراعظم نے ہمیں بلیک میلر نہیں کہا: رہنما ترین گروپ

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے رہنما سعید اکبرنوانی کا کہنا ہے وزیراعظم نے ہمیں بلیک میلرنہیں کہا اور نہ ہم بلیک میلنگ کرتے ہیں۔

جہانگیرترین گروپ کے اعزاز میں صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا جس میں جہانگیر ترین سمیت راجہ ریاض، خواجہ شیراز، نذیرچوہان، اسلم بھروانہ، عون چوہدری، طاہر رندھاوا، عبد الحئی دستی، امیرمحمد خان،عمر آفتاب ڈھلوں، امین فیصل، فیصل جبوانہ، زوار وڑائچ اور بلال وڑائچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عشائیے سے قبل جہانگیرترین کی زیر صدارت گروپ کا اجلاس بھی ہوا جس میں کورکمیٹی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کےبعد کی سیاسی صورتحال، بیرسٹرعلی ظفر کی رپورٹ اور جےڈبلیوڈی کے خلاف تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‘میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید اکبر نورانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہماری جماعت ہے، عمران خان کی انصاف کی بات کوتسلیم کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلیک میل نہیں کررہے ، ہر چیز سے مطمئن ہیں، عثمان بزدارسے بھی کوئی ناراضی نہیں، تحریک انصاف ہماری اپنی جماعت ہے ،گھرمیں باتیں ہوتی رہتی ہیں اگلا کھانا بھی جلد ہوگا۔