- الإعلانات -

سپریم کورٹ کا الہ دین پارک سے متصل شاپنگ سینٹر اور کلب سمیت تمام تجاوزارت ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی میں الہ دین واٹر پارک سے متصل شاپنگ سینٹر اور کلب سمیت تمام تجاوزارت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو الہ دین واٹر پارک سے متصل شاپنگ سینٹر اور کلب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے پویلین کلب اور شاپنگ سینٹر سمیت تمام تجاوزارت ختم کرنے کے ساتھ الہ دین پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے الہ دین واٹر پارک سے متصل تمام کمرشل کاروبار کے خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی سے دو دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔