- الإعلانات -

پاکستان نے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی

اسلام آباد : پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کوروناویکسین کی خریداری کرلی ، جن میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کوروناویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کرلی، ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم،سائینوویک، کین سائینوویکسین شامل ہیں ، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ، سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔