- الإعلانات -

عمران خان آٹا، چینی اور دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے: ترجمان ن لیگ

مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی عدم دستیابی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسی نیشن مراکز میں کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہے، عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی؟ فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب! شہباز شریف کو ایف آئی اے کا سیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ عمران صاحب! آٹا، چینی، دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے۔

وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 1200 ارب کا کورونا ریلیف پیکج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلا گیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی۔