- الإعلانات -

پختونخوا میں کوئی غریب ہے نا کوئی بے روزگار، پرویز خٹک کا دعویٰ

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی غریب ہے اور نا کوئی بے روزگار ہے۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کا دعویٰ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے پرویر خٹک کے آبائی گاؤں اور حلقے مانکی شریف کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صرف مانکی شریف میں سیکڑوں مکانا ت کچے ہیں اور لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

نوشہرہ کی آبادی کے تناسب سے ایک لاکھ دو ہزار خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور یہی تناسب ضلع بھر میں کچے مکانا ت کا بھی ہے۔