- الإعلانات -

علیزے شاہ کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اداکارہ علیزے شاہ نہ صرف اداکاری بلکہ منفرد ملبوسات اور فیشن ٹرینڈز اپنانے کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

علیزے شاہ گزشتہ شب اسٹائل ایوارڈز تقریب میں پہنے جانے والے مغربی طرز کے لباس کے باعث ایک بار پھر ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں اور انہیں اس پر تنقید کا سامنا ہے۔ علیزے شاہ نے اسٹائل ایوارڈ تقریب کے لیے مغربی طرز کی سیاہ رنگ کی نیٹ کی میکسی کا انتخاب کیا تھا۔ ایک صارف نے قائداعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بانی پاکستان سے معذرت بھی کی اور لکھا کہ سوری قائد ہم خود سے شرمندہ ہیں۔