- الإعلانات -

عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تو بلاول سی وی لیکر امریکا پہنچ گئے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہےکہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تو بلاول سی وی لےکر امریکا پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر کے علاقے پٹہکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا اور ان لوگوں نے راجیو گاندھی کواسلام آباد بلایا توسڑکوں سے کشمیر کے بورڈ ہٹادیے، عمران خان نے اڈے دینےسے انکارکیا تو یہ سی وی لیکرپہنچ گیاکہ میں خدمت کیلیے تیار ہوں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو پسماندہ صوبہ بنادیا ،مراد علی شاہ پاکستان کو بھی سندھ جیسا بنانا چاہتے ہیں ،دھاندلی کا شور وہ مچارہے ہیں جنہیں اپنی ہار نظر آرہی ہے۔