- الإعلانات -

ہمارے پہنچنے تک جہاز کم پانی میں داخل ہوگیا تھا، معاون خصوصی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز محمود مولوی نے ایک اینکر ٹوٹنے پر بندرگاہ پر جہاز لگنے کی اجازت نہ ملنے کے صحافی کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

محمود مولوی کا کہنا تھاکہ تحقیقات چل رہی ہیں، دونوں عیدین کے دن پورٹ بند ہوتا ہے اور جب تک ہم پہنچے تو جہاز کم پانی میں داخل ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کے انجن میں طاقت نہیں ہے، 15 اگست سے پہلے نہیں نکل سکے گا، کسی نقصان سے بچنے کیلئے پہلے جہاز سے تیل نکالا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز سی ویو کے قریب پھنس گیا تھا اور اب تک یہ جہاز نہیں نکالا جاسکا ہے۔