- الإعلانات -

پی پی 38 سیالکوٹ: ووٹوں کی گنتی جاری، پی ٹی آئی امیدوار کو برتری حاصل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور کئی پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہورہے ہیں۔

پی پی 38 کے 165 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار7026 ووٹوں سے آگے جبکہ ن لیگ کے طارق سبحانی کو 5197 ووٹ ملے۔

خیال رہےکہ حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔